ٹھٹھہ ،گجو روڈ پر سوزکی الٹنے کے نتیجے میں دوبھائی اور ایک بہن جاںبحق

بدنصیب خاندان ٹھٹھہ کے قریب درگاھ جمیل شاھ داتاری کی زیارت کیلئے جارہا تھا

جمعہ 22 جون 2018 22:55

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) گجو روڈ پر سوزکی الٹنے کے نتیجے میں دوبھائی اور ایک بہن جاںبحق بدنصیب خاندان ٹھٹھہ کے قریب درگاھ جمیل شاھ داتاری کی زیارت کیلئے جارہا تھا تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے 12 کلومیٹر دور گجو کے مقام پر مین روڈ پر کراچی سے آنیوالی تیزرفتار سوزکی پک اپ کا ٹائیر برسٹ ہونے کی وجہ سے سوزکی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی رمشا اور اس کے دوبھائی 14 سالہ رحیم بخش اور 11 سالہ امیربخش شورو جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سوزکی میں سوار 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ثمینہ ، زرینہ ، امبرین ، نورالنساء، ماھنور ، شعیب فاطمہ ، زینب ، کبیر سمیت خواتین اور بچے شامل تھی حادثے کا شکار ہونیوالا خاندان کراچی کے چوکنڈی کے علاقے کے رہائشی تھے جوکہ درگاھ جمیل شاھ داتاری کی ریارت کیلئے ٹھٹھہ جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :