لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی دستیابی ہر شہری کا حق ہے، علاقہ نڑھ راولاکوٹ کے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے ، سردار مسعود خان

صدر آزادجموں و کشمیر کی علاقہ نڑھ کے ایک وفد سے بات چیت

جمعہ 22 جون 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) صدر آزاد جموںکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی دستیابی ہر شہری کا حق ہے۔علاقہ نڑھ راولاکوٹ کے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں و کشمیر نے علاقہ نڑھ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے سردار تصدق حسین کی قیادت میں صدر آزادجموں وکشمیر سے جمعہ کو یہاںصدارتی بلاک کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفد میں سردار تصدق حسین ، سردار الطاف ،سردار ارشاد اور سردار مقبول شامل تھے۔وفد نے صدر گرامی کو نڑھ کے مسائل تفصیل سے بیان کئے اور مطالبہ کیا کہ بی ایچ یو نڑھ کی عمارت کی تعمیر کروائی جائے اور نڑھ گرلز ہائی سکول میں سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے اور سکول کی عمارت کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

نیز وفد نے عوام علاقہ نڑھ کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے صدر گرامی کو موضع کس بازار سے بھیڑی نک رابطہ سڑک کی تعمیر کے لئے بھی درخواست کی اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری و اجرائیگی کے حوالے سے مسلم لیگ کے کارکنوں کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کی بھی تجویزدی۔صدر گرامی نے وفد کے مطالبات سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ وہ اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

صدر نے بی ایچ یو کی عمارت کی تعمیر ، گرلز ہائی سکول نڑھ کی عمارت کی تعمیر اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور پانی کی فراہمی اور رابطہ سڑک کس بازار تا بھیڑی نک کی تعمیر کی یقین دہانی کراوئی اور کہا کہ ان منصوبوں کی منظوری و تعمیرکے لئے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کریںگے۔صدر نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں عید کے موقع پر موضع داتوٹ،بوسہ گلہ،لاگریاٹ ، بھیڑی کا دورہ کیا اور وہ بہت جلد نڑھ کا بھی دورہ کریں گے ۔صدر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ مسلم لیگ کے کارکنوں سے مشاورت کر کے تعمیر ی منصوبہ جات کی منظوری اور فنڈز کی اجرائیگی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :