نگران وزیر صحت فیض محمد کاکڑ کا میڈیکل کا لج لورالائی کا دورہ

کالج کے مختلف شعبوں کلاس رومز ،لائبریری ،دفاتر ،ہال لیبارٹری کا معائنہ کیا

جمعہ 22 جون 2018 23:21

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) صوبائی نگران وزیر صحت فیض محمد کاکڑ نے میڈیکل کا لج لورالائی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر وسماجی رہنما امجد رشید بھی تھے انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں کلاس رومز ،لائبریری ،دفاتر ،ہال لیبارٹری کا معائنہ کیا اس موقع پر وائس پرنسپل وسیم احمد نے بتایا کہ کا میںکلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوچکاہے اور اس وقت طلباء کی تعداد 39 اور طالبات کی تعداد 11جن کے داخلے صرف مرٹ کی کی بنیاد پر ہوچکے ہیں جن میں صوبے کے ہر ضلع سے کی نمائندگی شامل ہے صوبائی وزیر کو کالج کے طلباء نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی شکایت کی صوبائی وزیر اسی موقع پر متعلقہ حکام کو طلباہ کے مسائل فوری طور پر حل کر نے کی ہدایت کیں انہو ں طلباء کے لئے جلد کمپیوٹرز دینے کی بھی ہدایت کیں بعد ازیں صوبائی وزیر صحت نے ڈی ایچ کیو و ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور مریضوں سے بات چیت کیں انہوں نشے کے ڈاکٹر کی تعیناتی کاآرڈر بھی ایم ایس کے حوالے کئے اس موقع انہوں نے ڈی ایچ او اور ایم ایس کو ہسپتال میں پانی کی کمی دور کرنے اور گائنی وارڈ میں سٹاف کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کیں

متعلقہ عنوان :