شام ، عراق اور لبنان ہمارے اگلے مورچے ہیں،پاسداران انقلاب

یران دشمن کے خلاف جنگ کو طویل مسافت پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جنرل حسین سلامی

ہفتہ 23 جون 2018 11:55

شام ، عراق اور لبنان ہمارے اگلے مورچے ہیں،پاسداران انقلاب
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) یرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف جنرل حسین سلامی نے بھی خطے میں ایرانی مداخلت پر مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے عرب ممالک میں مداخلت کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل حسین سلامی نے مشہد میں قائم جامعہ فردوسی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران دشمن کے خلاف جنگ کو طویل مسافت پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق، شام اور لبنان میں ہمارے اگلے مورچے موجود ہیں اور ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ان مورچوں سے جنگ جاری رکھے گا۔جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ زمانہ جیسے جیسے گذر رہا ہے’ہمارا انقلاب‘ اور بڑا اور مضبوط ہو رہا ہے اور دشمن کے ساتھ ہمارے نقاط تماس مزید وسیع ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :