فرسٹ کلاس کرکٹر محمد سعد کی انگلش لیگ میں شاندار آل رائونڈ کارکردگی

ہفتہ جون 14:58

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر محمد سعد نے انگلینڈ کرکٹ لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آل رائونڈر نے انگلینڈ میں بولٹن کرکٹ لیگ میں براڈشا کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچوں میں 535 رنز اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 9 میچز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں سکور کیں۔ انہوں نے 129 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 28 سالہ سعد نے بائولنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ محمد سعد 78 فرسٹ کلاس میچز میں 4045 رنز بنا چکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :