ٹیم کی سلیکشن کرنا کمیٹی کا کام ہے،

امید ہے کہ انہوں نے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہے،اظہر علی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن کرنا کمیٹی کا کام ہے، امید ہے کہ انہوں نے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویلنشیا ٹاون لاہور کے کرکٹ گراونڈ میں کرکٹر اظہر علی اپنی اکیڈمی کے حوالے سے میڈیا سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے اپنے ہوم گراونڈ میں بہت مضبو ط ٹیم ہے، امید ہے کہ پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا۔اظہر علی نے دورہ زمبابوے جانے والے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی اسی لیے میں اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد واپس گراونڈ میں ان ایکشن نظر آوں گا۔

متعلقہ عنوان :