یوسف رضا گیلانی ، نصرت شہباز نے اپنے ذمہ لگژری ٹیکس جمع کر ادیا

ہفتہ جون 18:05

یوسف رضا گیلانی ، نصرت شہباز نے اپنے ذمہ لگژری ٹیکس جمع کر ادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے اپنی رہائشگاہوں پر عائد لگژری ٹیکس کی مد میں واجبات کی ادائیگی کر دی ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور نصرت شہباز کو لگژری ٹیکس کی ادائیگی کی مد میں نوٹسز کا اجراء کیا گیا تھا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائشگاہ پر عائد ٹیکس کی مد میں4لاکھ 64جبکہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے 96ایچ ماڈل ٹائون پر عائد ٹیکس کی مد میں 18لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے ۔