ہم نے سیاست عبادت کے طور پر کی ہے،کبھی جماعتیں نہیں بدلیں ، نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان

ہفتہ 23 جون 2018 20:57

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ہم نے سیاست عبادت کے طور پر کی ہے اور کبھی ہم نے جماعتیں نہیں بدلیں کیونکہ ہم جس کے ساتھ چلے ہیں اسی کا ہم نے ساتھ دیا ہے،ان خیالات کااظہار امیدوار این اے 67سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان نے اپنے حلقہ کے مختلف موضع جات کے دورہ کے موقع پر عوام کے استقبال کرنے پر کیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے نہ جھوٹے مقدمات درج کروانے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی غلط لوگوں کے ساتھ ہمارا رابطہ رہا ہے ہم نے انسانیت سے محبت کر کے اللہ کے احکامات پر عمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بابا مرحوم نوابزادہ راجہ اقبال مہدی خان نے عوام کے مفاد میں اجتماعی ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے جو کام کیے ہیں وہ آج بھی منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کا مطالبہ تھا کہ نالہ گہان پر پل کی تعمیر کروائی جائے جس کو ہمارے بابا نوابزادہ راجہ اقبال مہدی خان نے میاں شہباز شریف سے 36کروڑ روپے کا فنڈ منظور کر وا کر اس پل کو ریکارڈ مدت میں مکمل کروایا جبکہ مصری موڑ سے پنڈدادنخان تک کارپٹیڈ روڈ بنوا کر عوام کو سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ آج عوام کا ہم سے پیار محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ مسلم لیگ ن کو پسند کرتے ہیں اور انشاء اللہ انتخابات میں وہ ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کریںگے اور ہم عوام کو اقتدار میں شامل کر کے اپنے حلقہ کے مسائل حل کروائیںگے۔