جوز بٹلر کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 19 رنز درکار

ہفتہ جون 23:11

جوز بٹلر کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے ..
مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 19 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر بٹلر کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے 16ویں انگلش کھلاڑی بن جائیں گے، بٹلر نے 113 میچز میں 5 سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 2981 رنز بنا رکھے ہیں، ایوان مورگن 5458 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :