غیر قانونی طریقے سے ترکی جانے والے 20 پاکستانی کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

غیر قانونی طریقے سے ترکی جانے والے 20 پاکستانی کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) غیر قانونی طریقے سے ترکی جانے والے بیس پاکستانیوں کوسیالکوٹ ایئر پورٹ پر ڈی پورٹ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مختلف شہریوں سے ایران کے راستے ترکی داخل ہونے والے محمد فیاض،عاطف جاوید سمیت 20پاکستانی نوجوانوں کو ترک فورسز نے گرفتار کر کے نجی ایئرلائن کے زریعے سیال ایئرپورٹ پر ڈی پورٹ کر دیا جہاں سے ایف آئی اے حکام نے انہیں گرفتار کر کے گوجرانوالہ منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :