اوپیک واضح اہداف کے بغیر تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے گا

اتوار 24 جون 2018 12:10

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے رکن ممالک جولائی سے تیل کی پیداوار میں اضافے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ بظاہر اس اقدام کا مقصد خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کی روک تھام ہے۔اوپیک نے یہ اعلان ویانا میں کیا ہے۔ تاہم معاہدہ اس پیداواری اضافے کے واضح اہداف کے تعین کے اعلان میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

اوپیک ممالک نے روس جیسے غیر اوپیک ممالک کے ساتھ مل کر گزشتہ سال جنوری میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کا آغاز کیا تھا۔ گزشتہ ماہ خام تیل کی قیمت پچھلے ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح کو مختصراً چھو چکی ہے۔ اوپیک حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ پیداواری سطح بنیادی طور پر منصوبہ شدہ کٹوتی سے بڑھ کر کمی کی متقاضی ہے جس کی ایک وجہ وینزویلا کا سیاسی عدم استحکام ہے۔اوپیک کا کہنا تھا کہ پیداوار کو اصل ہدف کی سطح تک بڑھایا جائے گا۔ یہ اضافہ 6 لاکھ بیرل یومیہ تک ہو گا۔ تاہم معاہدے میں ٹھوس اہداف کا تذکرہ نہ کرتے ہوئے ہر ملک کے لیے اہداف کے تعین سے پہلو تہی کی گئی ہے۔مبصرین کے مطابق پیداواری اضافے کا حجم منڈی کی توقعات سے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :