چین کی جانب سے بھارتی روئی کی سپلائی بڑھ کر 5 گنا ہونے کا امکان

اتوار 24 جون 2018 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے امریکی روئی پر ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد بھارت کی جانب سے چین کو کاٹن کی سپلائی موجودہ سطح سے بڑھ کر 5 گنا ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں جاری ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ میں ماہرین کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کا فائدہ واضح طور پر بھارت اٹھا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ حال ہی میں چین نے بھارت سے 8 لاکھ ٹن اضافی روئی کی درآمد کی اجازت دی جو پانچ سال کے دوران بڑی پیش رفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال جاری رہی تو آئندہ سیزن کے دوران بھارت سے چین کو روئی کی برآمد بڑھ کر 5 ملین گانٹھیں تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :