مہاجرین کا معاملہ، یورپی یونین کے سولہ رکن ممالک کی خصوصی میٹنگ

اتوار 24 جون 2018 13:50

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مہاجرین کے موضوع پر ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس کی تیاری کے لیے بلاک کی سولہ رکن ریاستوں کے نمائندے برسلز میں ایک خصوصی ملاقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل اس میٹنگ میں ملکی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے حالیہ تنقیدی بیانات کے تناظر میں دو طرفہ معاہدوں کی تشکیل پر بات کریں گی۔ زیہوفر مسترد شدہ مہاجرین کو ملکی سرحد ہی سے واپس بھیجنے کے حق میں ہیں تاہم میرکل اس معاملے پر بلاک کی مشاورت سے کوئی فیصلہ کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :