شیخ رشید موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کیلئے نکل پڑے

سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں ،ْشیخ رشید

اتوار 24 جون 2018 13:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کیلئے نکل پڑے۔شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی مہم کے آخری 10 روز موٹرسائیکل پر مہم چلائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ایکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوؤں کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے اور قلم دوات اور بلا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیتے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :