برطانیہ میں لاکھوںافراد کا بریگزیٹ کیخلاف مظاہرہ،دوبارہ ریفرنڈم کامطالبہ

ْمظاہرین نے یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں بریگزیٹ ڈیل کے خلاف کلمات درج تھے

اتوار 24 جون 2018 14:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے بریگزیٹ کے خلاف مظاہرہ کیااور یورپی یونین سے نکلنے کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا،مظاہرین نے یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں بریگزیٹ ڈیل کے خلاف کلمات درج تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ یہ ابھی ڈن ڈیل نہیں ، پھر ووٹ لیا جائے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں بریگزیٹ ڈیل کے خلاف کلمات درج تھے ۔یا د رہے کہ 2 سال قبل برطا نیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں کیے گئے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالا تھا۔

متعلقہ عنوان :