خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کا کوہاٹ میں عجائب گھر کے قیام کا منصوبہ

اتوار 24 جون 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے کوہاٹ میں عجائب گھر کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کوہاٹ میں عجائب گھر کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے یہ عجائب گھر 85 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نظامت آثار قدیمہ و عجائب گھر کے ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ دوست محمد خان نے اس منصوبے کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔ تجرمان نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں بارہ عجائب گھروں کے قیام کی پہلے ہی منظوری دے رکھی ہے جن میں سے تین تین عجائب گھر پشاور اور چترال میں قائم کئے جائیں گے۔