پی بی سی سی کے زیر اہتمام پہلی بار قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30 جون سے شروع ہوگا

اتوار 24 جون 2018 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی )کے زیر اہتمام پہلی بار قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30 جون سے 5 جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ قومی بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کو تربیت قومی بلائنڈ مر د کھلاڑیوں کے سابق کوچ نفیس احمد دیں گے۔

متعلقہ عنوان :