جڑانوالہ سے آزاد امیدوار چوہدری محسن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

اتوار 24 جون 2018 21:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) ضلع جڑانوالہ حلقہ پی پی 102 سے آزاد امیدوار چوہدری محسن ثناء گجر پی ٹی آئی امیدوار چوہدری عادل پرویز سلطان کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ حلقہ پی پی 102 سے آزاد امیدوار چوہدری محسن ثناء گجر ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری عادل پرویز سلطان کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد امید وار چوہدری محسن ثناء گجر کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت سے حلقہ کی سیاست یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ اور ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار سابق ایم پی اے رائے عثمان کھرل کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امیدوار حلقہ پی پی 102 چوہدری عادل پرویز سلطان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار چوہدری محسن ثناء گجر کی ساتھیوں سمیت شمولیت سے جیت یقینی ہو گئی ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری اسحاق ، چوہدری وحید ، رانا مبارک، چوہدری اشرف ، عبیل شاہ، ذیشان بھٹی، نعیم بیگ، رانا امین و دیگران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :