ہسپانوی تنظیم کو مہاجرین کی مدد سے روک دیا گیا،

ایک ہزار مہاجرین شدید مشکلات کا شکار

پیر 25 جون 2018 13:54

تریپولی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ہسپانوی تنظیم پروایکٹیوا اوپن آرمز کو ان مہاجرین کی مدد کرنے سے روک دیا گیا، ایک ہزار کے قریب مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے ساحلوں کے پاس بحیرہ روم میں مختلف کشتیوں میں پھنسے ایک ہزار کے قریب مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپانوی تنظیم پروایکٹیوا اوپن آرمز کو ان مہاجرین کی مدد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالووینی نے اس امدادی تنظیم سے کہا ہے کہ وہ سمندر میں پھنسے مہاجرین کو نہ بچائے کیونکہ یہ کام لیبیا کی کوسٹ گارڈ کا ہے کہ وہ ان مہاجرین کو سمندر سے نکال کر واپس لیبیا لے جائے۔ دوسری طرف جرمن امدادی جہاز لائف لائن جس پر 230 مہاجرین موجود ہیں، کسی یورپی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے اجازت ملنے کا بدستور منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :