کینیا کے صدر کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے شعبوں میں چینی اداروں کی خدمات کی تعریف

پیر 25 جون 2018 14:10

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کینیا کے صدرہورو کینیاٹا نے ملک میں جاری چین کے تعمیراتی منصوبوں کا سراہا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کینیا کے صدر ہورو کینیاٹا نے چینی تعمیراتی اداروں کی جانب سے زیر تعمیر ریلوے لائن کا دورہ کیا اور چینی سفیر،چینی اداروں کے اعلی اہلکاروں سمیت دیگر چینی شخصیات سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کینیا کے لیے چین کی امداد و حمایت کو بھرپور سراہا اور ملک میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے شعبہ جات میں چینی اداروں کی خدمات اور منصوبوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :