ویتنام: بارشوں لینڈ سلائڈنگ کے باعث سات افراد ہلاک ، بارہ لاپتہ

پیر 25 جون 2018 15:10

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ویتنام میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث سات افراد ہلاک بارہ لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارشوں ، لینڈ سلائڈنگ کے مختلف واقعات میں صوبہ لائی چاپو میں پانچ اور صوبہ گیانگ میں دو افرادہلاک ہوئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ضلع سائنہو اور دیگر علاقوں میں نو افراد لاپتہ ہوئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث صوبہ لائی چاپو میں سینکڑوں اور مکانات بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں لینڈ سلائڈنگ کے باعث مختلف شاہراہیں بند ہونے کے بند ہونے کے باعث صوبہ لائی چابو میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :