اساتذہ طلبا ء کی تعلیم کیساتھ’’ کردار سازی‘‘ پر خصوصی توجہ دیں‘ڈاکٹرراغب نعیمی

مثالی معاشرے کی تشکیل بچوں کی اسلامی اصولوںپراخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

پیر 25 جون 2018 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اساتذہ طلبا ء کی تعلیم کیساتھ’’ کردار سازی‘‘ پر خصوصی توجہ دیں۔ مثالی معاشرے کی تشکیل بچوں کی اسلامی اصولوںپراخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے۔مدارس میں آنے والے دینی طلبہ ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں ان کی معیاری تعلیم وتربیت ہمارا قومی واخلاقی فریضہ ہے۔

امسال امتحانات میں نمایاںکامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں3لاکھ کے قریب وظائف دیئے جائیں گے۔ایک روزہ اساتذہ کرام کی خصوصی تربیتی ورکشاپ آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی جس میں تدریس کے حوالے سے ماہرین خصوصی لیکچردیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ اورمدرسین کاسالانہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ اجلاس میںشیخ الحدیث مفتی انور القادری،شیخ الفقہ مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانامحبوب احمد چشتی ،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی محمدعارف حسین ،مولاناکلیم فاروقی،مفتی محمدمدنی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مولانا محب الرسول اورمفتی سید زین العابدین شاہ ،مولانا غلام یاسین ،پیر فاروق احمد،مولانا ارشد جاوید،حاجی عمران حسین،مولانا محمدسلیم نعیمی ،مفتی فیصل ندیم،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری ذوالفقار علی نعیمی،مولانا اشفاق احمدقصوری،قاری غلام محی الدین،قاری محمدمنظور احمد،قاری غلام رسول،قاری محمدامیر،قاری عبدالرحمان جامی،قاری عبدالمجید،قاری محمدفیاض،مولانا محمدامین بھٹی،مولانا مبشر احمد،مولانا رضوان اکرم سمیت جامعہ نعیمیہ کے دیگر اساتذہ کرام،مدرسین اورمفتیان کرام خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :