ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (کل ) دو میچ کھیلے جائینگے

پہلا میچ ایران اور ارجنٹائن ،ْ دوسرا میچ بھارت اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

پیر 25 جون 2018 18:19

ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (کل ) دو میچ کھیلے جائینگے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (کل ) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ ایران اور ارجنٹائن جبکہ دوسرا میچ بھارت اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ،ْگروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیاجبکہ گروپ بی میں ایران،، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :