سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی زیرصدارت اجلاس

لاہور کے میڈیکل کی تعلیم کے اداروں اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کی شرکت

پیر 25 جون 2018 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر کی زیرصدارت لاہور میں واقع میڈیکل یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز، ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے سربراہان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے علاوہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات، ادویات، صاف پانی کی فراہمی اور طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

محکمہ صحت کا چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر کی زیرصدارت ہسپتالوں اورطبی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے اپنے اپنے ہسپتال کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :