لنڈی کوتل ،ْسپر لیگ اختتام پزیر،شینواری ازمری نے احتشام شملہ ور کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

پیر 25 جون 2018 18:29

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) لنڈی کوتل سپر لیگ اختتام پزیر،شینواری ازمری نے احتشام شملہ ور کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ لنڈی کوتل ،حمزہ بابا سپورٹس کمپلکس پرخیبرسپورٹس کلب کے زیراہتمام لنڈی کوتل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچاٹورنامنٹ الحاج گروپ نے سپانسر کیا تھا اورضلع بھر سے چھ ٹیمیں جس میںکئی بین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل تھے نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ احتشام شملہ ور اور شینواری ازمری کے درمیان کھیلا گیا جس میں احتشام شملہ ورنے شینواری ازمری کو 18اوورز میں 159رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بلے بازوں نے باآسانی سے مقررہ ہدف 16ویںاوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے انہیں سات وکٹوں سے شکست دیا اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی سینیٹر تاج محمد آفریدی، خیبرسپورٹس کلب کے صدر معراج الدین،لنڈی کوتل سپرلیگ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین قاری عمرآیازاورکثیر تعداد میں تماشائی گرائونڈ میں موجود تھے جو بہترین کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

(جاری ہے)

سینیٹرتاج محمدآفریدی نے لنڈی کوتل سپر لیگ جیتنے والی ٹیم کو اسی ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو چالیس ہزار روپے اور زین اللہ شینواری کو 60رنز بنانے پرمین آف دی میچ جبکہ اسد آفریدی کو آل راونڈر کاردگی دکھانے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا آخر میںاختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹرالحاج محمد آفریدی نے کہا کہ کھیل کی وجہ سے نوجوان طبقہ نشہ اور اشیاء اور منفی سرگرمیوں سے محفوظ ہوتے ہیںاور سپورٹس سرگرمیوں کی وجہ سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ جس علاقے کے گراونڈ آباد ہو تو وہاں کے ہسپتا ل ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ علاقائی کھیلاڑیوں نے سپر لیگ میں حصہ لیا اور آئندہ بھی الحاج گروپ اس طرح کے ٹورنامنٹس میں خیبر سپورٹس کلب کو مکمل سپورٹ کریںگے۔