لاہور، اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،ریڈی میڈکپڑوں کے ساتھ جزب کر کے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 25 جون 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے جی پی او میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈی میڈکپڑوں کے ساتھ جزب کر کے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے بتایاگیا ہے کہ بچوں کے ریڈی میڈ ملبوستات کا پارسل پشاور سے اشفاق خیل کے نام سے بک کروایا گیا تھا جسے آسٹریلیابھجوایا جانا تھا لیکن پارسل کھول کر جب پارسل میں موجود کپڑوں کا جائزہ لیا گیا تو ان کیساتھ منشیات جذب تھی جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل میں موجود کپڑوں کو تحویل میں تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم اے این ایف کا خیال ہے کہ آسٹریلیا بھجوائے جانے والے پارسل کو پشاور کے کسی فرضی نام سے بک کروایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :