سجاول پولیس نے سوزوکی پک اپ میں لدی ہوئی گٹکے میں استعمال ہونے والی ستائیس بوریاں چھالیہ برآمد کرلیں

پیر 25 جون 2018 20:09

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سجاول میں نئے ایس پی قمررضاجسکانی کی تقرری کے بعد سجاول ضلع بھرمیں پولیس نے کاروائیاں تیز کردی ہیں پولیس کے مطابق ایس ایچ او سجاول مشتاق برہمانی نے کاروائی کرتے ہوئے برانچ موری سے ایک سوزوکی پک اپ میں لدی ہوئی گٹکے میں استعمال ہونے والی ستائیس بوریاں چھالیہ برآمد کرلیں اور تین ملزمان صدیق میمن ،حمیداللہ میمن اور نبی بخش خاصخیلی کو گرفتارکرلیا، علاوہ ازیں روپوش ملزم عبدالغفورکو گرفتارکرلیا، سجاول میں کاروائی کے دوران عباس میمن کو گھٹکے اور مین پوڑی کی بھاری مقدار سمیت گرفتارکیاگیا، جاتی پولیس نے کاروائی کے دوران منورتھہیمور کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک سوچوبیس لٹرکچی شراب برآمد کرلی ،محمد حسن سے گھٹکااور قادربخش سے چرس برآمد کی گئی ،جاتی چوک پولیس نے نواز ہتھیارکو گرفتارکرکے گھٹکے کی بڑی مقدار برآمد کرلی ،بٹھورو پولیس نے ریاض سومرو کو گرفتارکرکے ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ اسلم پکھالی اور فیاض میمن کو گرفتارکرکے گھٹکے کی بھاری مقدار برآمد کی ، جھوک پولیس نے عبداللہ شاہ کو گرفتارکرکے مین پڑی کی بھاری مقدار برآمد کرلی ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں،علاوہ ازیں علاقے میں ہونے والی وارداتوں کے ملزمان گرفتارکرنے اور سامان برآمد کرنے کے لئے اقدامات نہ ہوسکے ہیں، نئے ایس پی کی مقرری کے باوجود تمام علاقوں میں سابقہ عملہ تعینات ہے جن کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں ، علاقے میں لاکھوںروپے کی چوری ، ڈکیتیوں ،اور لوٹ مار کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں موٹرسائیکل غائب ہونے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہ ہوسکی جس پر تین مرتبہ سجاول، بٹھورو میں ہڑتالیں کی گئیں، جبکہ کئی شہروں میں درجنوں احتجاجات بھی کئے گئے ،مقامی شہریوں نے ایس پی سجاول قمررضاجسکانی سے اپیل کی ہے کہ سابقہ ایس پی کے دور میں ہونے والے تمام جرائم کی ریکوری کراکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے اور ملوث اہلکاروں کے ٹریک ریکارڈ کو نظرمیں رکھ کرجزااور سزا پرعمل کیاجائے ،

متعلقہ عنوان :