سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے منی ہاکی سٹیڈیم میں نئی آسٹروٹرف اور فلڈ لائٹس کا افتتاح کیا

منی ہاکی سٹیڈیم کے مکمل ہونے سے نوجوانوں کو ہاکی کی بہتر سہولتیں میسر آئینگی{سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 20:45

سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے منی ہاکی سٹیڈیم میں نئی آسٹروٹرف اور فلڈ لائٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے منی ہاکی سٹیڈیم میں نئی آسٹروٹرف اور فلڈ لائٹس کا افتتاح کردیا، محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ ہاکی کا کھویا ہوا وقار واپس دلانے کیلئے کام کررہے ہیں، انشاء اللہ جلد اس میں کامیابی ملے گی، پیر کے روز منی ہاکی سٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان تھے جنہوں نے منی ہاکی سٹیڈیم میں نئی بچھائی گئی آسٹروٹرف اور فلڈ لائٹس کا شاٹ کھیل کرافتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، محمد انیس شیخ، سینئر کوچ شاہد نظامی، ہاکی اولمپئپن توقیر ڈار اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ منی ہاکی سٹیڈیم کا منصوبہ تین سال سے جاری تھا جس کو اب مکمل کرلیا گیا ہے، اس میں عالمی معیار کی آسٹروٹر ف بچھائی گئی ہے اور رات کو کھیلنے کیلئے فلڈ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں جس سے منی ہاکی سٹیڈیم 24گھنٹے کھیلنے کے لئے دستیاب ہوگا، انہوں نے کہا کہ منی ہاکی سٹیڈیم کے مکمل ہونے سے نوجوانوں کو ہاکی کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو بھی سپورٹ ملے گی، کھلاڑی یہاں پر پریکٹس کریں، لڑکیوں کو بھی پریکٹس کی سہولت میسر ہوگی اس کے لئے ان کے اوقات مقرر کئے جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلانے کیلئے کام کررہے ہیں،انشاء اللہ جلد کامیابی ملے گی، ہاکی ایسوسی ایشن سے مل کر قومی سطح کا ٹورنامنٹ کرائیں گے جس کے بعد عالمی ٹیموں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں توقیر ڈار ہاکی اکیڈمی اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے مابین نمائشی میچ بھی کھیلا گیا،دونوں ٹیموں کا سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے تعارف بھی کرایا گیا،نمائشی میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے۔اولمپئن توقیر ڈار نے اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان کو ڈار ہاکی اکیڈمی کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :