جامعہ کراچی ایم سال اول وآخر کے سالانہ امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے

پیر جون 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر کے سالانہ امتحانات 10 جولائی 2018 ء سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

طلباوطالبات کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔تمام امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :