کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 25 جون 2018 22:11

کوئٹہ.25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے دریں اثناء انہوں نے کمشنر آفس کے مختلف شعبوں اور کمشنر کمپلکس میں موجود مختلف محکموں کے دفاتر کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام آفسران اوراہلکار اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی لائی جاسکے اور زیادہ سے زیادہ سہولیا ت فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنایاجائے ۔تمام ملازمین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :