کیڈ یٹ کالج مستونگ میں موسم گرما اور عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ درس وتد ریس کاآغاز ہوگیا

پیر 25 جون 2018 22:15

کوئٹہ.25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ۔ کیڈ یٹ کالج مستونگ میں موسم گرما اور عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ درس وتد ریس کاآغاز کردیا گیا ہے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حسین سرپرہ نے چارج سنبھالنے کے بعد اساتذہ اور اسٹا ف کا تعارفی اجلاس طلب کرکے کالج کو درپیش مسائل کے حل اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے باضا بطہ اور عملی طور پر کام کرنے کی کوشش پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام اساتذہ اوراسٹاف کا تعاروف کرایا گیا پرنسپل نے اساتذہ سے کالج کے مسائل معلوم کئے اورکالج کے اندرتد ریسی اور انتظامی بہتری لانے کیلئے تبادلہ خیال ہوا ۔پرنسپل نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کامثالی تعلیمی ادارہ ہے ۔اس کی ساکھ کو بہتربنانا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کالج کو انتظامیہ اورتدریسی حوالے سے مثالی ادارہ بناکرایک مرتبہ پھر امتحانات میں اچھی پوزیشن کا حامل کالج بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :