عید الفطر معاشرے میں باہمی محبت اور امن کا پیام لے کر آتی ہے : زاہد بلال قریشی

عید کی ملاقات سے اخوت کے جذبات فروغ پاتے ہیں : رائو محمد عارف رضوی

پیر 25 جون 2018 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام عید ملن پارٹی متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدرزاہد بلال قریشی نے کہا کہ عیدالفطر امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا تہوار اور خوشی کا موقع ہوتا ہے یہ عید معاشرے میں باہمی محبت اور امن کا پیام لے کر آتی ہے۔

متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل رائو محمد عارف رضوی نے کہا کہ جب عید کے موقع پر مسلمان ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں تو اس سے اخوت کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔رکن الدین ندیم حامدی اور مرزاارشدالقادری نے کہا کہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں کے بعد ہلال عید انعام خداوندی کی صورت میں طلوع ہوتا ہے جس سے امت مسلمہ کو حقیقی خوشی کا تصور سمجھ میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

عید ملن پارٹی میں متحدہ میلاد کونسل کے قائدین پیر غلام جیلانی نقشبندی،حاجی اقبال عادل،علامہ قاری عزیزالرحمن خان قادری،قاری توفیق حامدی،حافظ منظور الہی قریشی،حاجی اقبال یوسف نقشبندی،حافظ غلام دستگیر نورانی،محمد افضل فرید چشتی،محمد تسلیم عطاری،صاحبزادہ محمد اشرف،محمد ثمر حامدی،قاری اعجاز عطاری،محبوب علی قادری،سید شاہد علی شاہ،محمد نیازقادری،صاحبزادہ محمد عمران نقشبندی،عبدالقیوم حامدی،ارسلان بھٹی،غلام حسین فریدی،عبدالرزاق حامدی،مشتاق بھٹی،محمد امین قادری،محمد ادریس انصاری،شیخ سلیم قریشی،حافظ بلال عطاری،عامر قادری،محمد عثمان ریفق سمیت ممبران تنظیمات کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔