زکریایونیورسٹی کے محققین ہائرایجوکیشن کمیشن سے آٹھ کروڑ روپے کے تحقیقی پراجیکٹس حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 25 جون 2018 23:54

ملتان۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے محقیقین (ریسرچرز) نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے 8 کروڑ روپے کے تحقیقی پراجیکٹ حاصل کرلیے ہیں․ تحقیقی پراجیکٹس نیشنل ریسرچ پروگرام برائے یونیورسٹیز کی این آر پی یو سکیم کے تحت حاصل کیے گئے ہیں․بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو 117 ریسرچ پروپوزلز جمع کروائی گئیں جن کا بغور جائزہ لینے کے بعد ایچ ای سی اسلام آباد نے 50 ریسرچ پروپوزلز کو ایچ ای سی کے نامزد ماہرین کے پینل کے سامنے پیش کیا․ جن میں سے 27 ریسرچ پروپوزلز کو ریسرچ فنڈز کے لیے منظور کرلیاگیا ہی․ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کو 27 ریسرچ پراجیکٹس میں سے 17 ریسرچ پروجیکٹس ایک ہی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو دیے گئے ہیں․ فیکلٹی آف ایگری کلچر کے ڈاکٹر مبشر حسین نے 2 ریسرچ پراجیکٹ حاصل کیے ہیں․ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بہت بڑی تعداد میں ریسرچ گرانٹ حاصل کی گئی ہی․ اس ریسرچ گرانٹ کے حصول میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور اس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کا اہم کردار ہی․ جنہوں نے ایک سال قبل اورک کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا تھا ․ ڈاکٹر سعید اختر کا کہنا ہے کہ ریسرچ گرانٹس یونیورسٹی کی تحقیقی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی․یہ فنڈز تحقیقی آلات ، کیمیکلز اور لیبارٹریز کے سامان کی خریداری کے لیے استعمال ہونگی․ جن سے فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبا ت کو تحقیق میں بہتری لانے کے لیے سہولیات حاصل ہوں گی ․ ریسرچ گرانٹس سے بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں تحقیق کے شعبہ میں مثبت تبدیلی آئے گی․ جس سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی کی رینکینگ میں بہتری آئے گی․ انہوں نے کہا کہ اورک کے قیام سے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں تحقیق کے کلچر کو فروغ ملا ہی․ وائس چانسلربہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسرڈاکٹر طاہر امین نے ریسرچ گرانٹس حاصل کرنے والے محقیقین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا شمار بین الاقوامی یونیورسٹیز میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :