اسلام آباد ہائی کورٹ کامستقل ملازمین کوپوسٹنگ آرڈرجاری کرنے کاحکم

عدالتی فیصلے کے تحت تمام وزارتیں اورڈویژن مستقل ملازمین کو90 روزمیں جوائننگ آرڈرجاری کرنے کے پابندی ہونگے ملازمین کی مستقلی ان کے نوٹیفکیشن‘جوائننگ آرڈرکی تاریخ سے تصورہوگی

منگل 26 جون 2018 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کابینہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ملازمین کوپوسٹنگ آرڈرجاری کرنیکاحکم دیدیاہے۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی محکموں کے کنٹریکٹ وڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کابینہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ملازمین کوپوسٹنگ آرڈرجاری کرنے کاحکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے کے تحت تمام وزارتیں اورڈویژن مستقل ملازمین کو90 روزمیں جوائننگ آرڈرجاری کریں۔ ملازمین کی مستقلی ان کے نوٹیفکیشن،جوائننگ آرڈرکی تاریخ سے تصورہوگی۔عدالت نے گریڈ1سی15 کے پروجیکٹ ملازمین کو چھ ماہ میں مستقل کرنے کا حکم بھی جاری کیاہے۔ گریڈ 16 سے اوپرکے ملازمین کے کیسز ایف پی ایس سی کو بھجوانے کا حکم دیاگیاہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نیآئندہ کوئی بھی نئی ریگولرائزیشن پالیسی جاری کرنے سے روک دیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ عارضی تعیناتیاں کرنے سے بھی روک دیاہے۔

متعلقہ عنوان :