ٹیکس عدم ادائیگی، نازسینما روڈ پرمتعدد دکانیں سیل

منگل 26 جون 2018 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس نادہند گان سے 7 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوکنٹونمنٹ بورڈ رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے شمشاد میر پلازہ ‘ باچا خان چوک اور الرافع ایسوسی ایٹس اورنازسینما روڈ پر ٹیکس نادہندگا ن سے 7لاکھ روپے کی ریکوری کی جبکہ میٹرو بینک خیبر بازار و مہمند میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک دن کی مہلت دیدی۔ قبل ازیں کنٹونمنٹ مجسٹریٹ نے ناز سینما روڈ پر متعدد دکانیں بھی سیل کردیں۔ کینٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائیاں 30 جون تک بلا تعطل جاری رہیںگی۔