الیکشن کمیشن نے بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

ضابطہ اخلاق کے ساتھ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا،حلف نامے کے مطابق بین الاقومی مبصرین ملکی قوانین کی پاسداری کریں گے، الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا، ایسی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو،بین الاقوامی مبصر اپنی ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا

منگل 26 جون 2018 17:16

الیکشن کمیشن نے بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، ضابطہ اخلاق کے ساتھ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا،حلف نامے کے مطابق بین الاقومی مبصرین ملکی قوانین کی پاسداری کریں گے، الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا، ایسی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو،بین الاقوامی مبصر اپنی ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بین الاقومی مبصرین اور بین الاقومی میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ضابطہ اخلاق سولہ شقوں پر مشتمل ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بین الاقومی مبصر مشن کی اکریڈیٹیشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق کے ساتھ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا۔حلف نامے کے مطابق بین الاقومی مبصرین ملکی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

ملکی قوانین کی پاسداری بغیر سیاسی اور معاشی وابستگی سے کریں گے۔ بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا۔ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم ہو گا۔ الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

بین الاقومی میڈیا اور مبصرین کو کسی سیاسی وابستگی اور امیدواروں کے ساتھ غیر جانبدارانہ رویہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ ایسی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو۔بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے پاس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ بین الاقوامی مبصر اپنی ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا۔

مبصر تنظیموں کی جانب سے نامزد شخص جنرل الیکشن سے متعلق رائے دے سکے گا۔ ضابطہ اخلاق مبصر تنظیم عام انتخابات سے متعلق اپنی تجاویز، آراء اور سفارشات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔ بین الاقومی مبصرین کے لیے الیکشن کمیشن کے قوانین اور ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی رکھنا لازم ہو گا۔ بین الاقومی مبصرین بروقت ویزا کے حصول کے لئے درخواست دے گا۔