امارات، صومالیہ کے لیی824 ٹن غذائی امداد کا تحفہ ارسال

صومالیہ نے امارات کے انسان دوست موقف کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

منگل 26 جون 2018 17:16

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) متحدہ عرب امارات میں خلیفہ بن زاید آل نہیان فانڈیشن کی جانب سے صومالیہ کے لیی824 ٹن غذائی امداد کا تحفہ ارسال کر دیا گیا، صومالیہ کے لوگوں نے امارات کے انسان دوست موقف کو سراہا۔بیب الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خلیفہ بن زاید آل نہیان فانڈیشن کی جانب سے صومالیہ میں امدادی خوراک کی تقسیم کے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق اس مرحلے میں صومالیہ کے خود مختار علاقے جوبالینڈ اور اس کے زیر انتظام علاقوں میں 6000 صومالی خاندانوں میں 824 ٹن بنیادی غذائی مواد تقسیم کیا گیا۔امداد پہنچانے کی یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید، ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فانڈیشن کے سربراہ الشیخ منصور بن زاید آل نہیان کی ہدایات پر عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ فانڈیشن کے ایک ذمے دار ذریعے کے مطابق یہ انسانی امداد امارات کی قیادت کے صومالی عوام کی معاونت اور قحط سالی کے نتیجے میں درپیش پریشانی کم کرنے کے حوالے سے خواہش مند ہونے کا ثبوت ہے۔ذریعے نے بتایا کہ فائونڈیشن کی ٹیم نے بعض ضرورت مندوں کی بیماری اور صحت کی ناسازی کے پیشِ نظر غذائی امداد کی باسکٹیں ان کے گھروں کے اندر تک پہنچائیں۔ اس حوالے سے صومالیہ کے لوگوں نے امارات کے انسان دوست موقف کو سراہا۔