بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم (کل)دو روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی

منگل 26 جون 2018 17:22

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم (کل)دو روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے ..
کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم (کل)بدھ کو دو روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیمدورے کے دوران میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4سے 8جولائی تک نارتھ سائونڈ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 12سے 16جولائی تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد ون ڈے سیریز سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم 19جولائی کو پریکٹس میچ کھیلے گی، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22جولائی، دوسرا میچ 25جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28جولائی کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 31جولائی، دوسرا میچ 4اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :