سول اسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،او پی ڈی کابائیکاٹ

منگل 26 جون 2018 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) کراچی سول اسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کابائیکاٹ کردیا۔انہوں نے اسپتال کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے حملے کے خلاف احتجاجا او پی ڈی کا بھی بائیکاٹ کیا۔ گذشتہ روز سرجیکل یونٹ میں مریض کے تیمارداروں نے پانچ ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک ماہ میں ہونے والا تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ سیکورٹی کی فراہمی تک ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے۔ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ پچھلے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر کروا کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی کی دفعات درج کی جائیں۔۔۔ سول اسپتال میں رینجرز کی چوکی قائم کی جائے۔ پورے سول اسپتال میں کیمرے نصب کئے جائے۔موجودہ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ بالکل بھی قابل نہیں اس لئے کسی دوسری کمپنی کو کنٹریکٹ دیاجائے