گورنرخیبرپختونخوا کاپاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے پر ظہار افسوس

منگل 26 جون 2018 17:41

گورنرخیبرپختونخوا کاپاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے پر ظہار افسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے منگل کے روز پشاور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں دونوں پائلٹ کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔