اخبا را ت کو دیئے گئے اشتہا را ت اور ادا ئیگی کی تفصیلا ت محکمہ اطلا عا ت کی ویب سائٹ پر اپ لو ڈ کی جا ئیں،جمیل یو سف

منگل 26 جون 2018 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) صوبا ئی وزیر اطلاعا ت ،قا نو ن اور ما حولیا ت جمیل یو سف نے محکمہ اطلا عا ت میں اصلاحات کے حو الے مختلف امو ر اور طریقہ کا ر پر تفصیلی با ت چیت کی ۔انھو ں نے افسرا ن کی اپنی مقرر ہ ذمہ دا ریو ں کو انجا م دینے کے متعلق طریقہ کا ر پر اظہا ر نا پسند یدگی کیا ۔ اجلا س میں نئے سیکریٹر ی اطلا عا ت قا ضی شا ہد پر ویز ،ڈائریکٹر جنرل منصو ر احمد شیخ کے علا وہ ہیڈ کوارٹر اور تما م ڈو یژنل ڈائریکٹر ز نے بھی شر کت کی ۔

نگرا ن صو با ئی وزیر اطلا عا ت جمیل یو سف نے افسرا ن پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی تندہی اور محکمہ کی نیک نا می کیلئے استعمال کریں صو با ئی وزیر نے تما م شعبو ں اور ڈائریکٹو ریٹ کی فرداًً فر داًً کا ر کر دگی کا جا ئزہ لیا ۔

(جاری ہے)

نگرا ن وزیر اطلا عا ت نے ڈائریکٹر اشتہا را ت کو ہدایا ت دیں کہ تما م اشتہا را ت کی سر کو لیشن کی بنیا د پر منصفا نہ تر سیل کو یقینی بنا یا جا ئے اور میر ٹ کو اولیت دی جا ئے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ تما م اشتہا را ت کی پر ی کو الیفیکیشن کے مرحلہ کا ازسر نو جا ئزہ لے کر سفا ر شات تر تیب دی جا ئیں ۔انہو ں نے امید ظا ہر کی کہ تما م اشتہا را ت کی تفصیلا ت اور ادائیگی محکمہ اطلا عا ت کی ویب سائٹ پر اپ لو ڈ کرتے ہو ئے شفا فیت اور گڈ گو ر ننس کے نظا م کو یقینی بنا یا جا ئے ۔جمیل یوسف نے مزید کہا کہ محکمہ اطلا عا ت کی ویب سائٹ کو فعال اور متحرک کیا جا ئے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر الیکٹرو نک میڈیا کو بھی ہدا یا ت جار ی کیں کہ وہ جا ئزہ رپو ر ٹ پیش کریں ۔

محکمہ اطلا عا ت کے الیکٹرو نک میڈیا ڈائریکٹو ریٹ کی کارکردگی کا جا ئزہ لیتے ہو ئے ہدایا ت دیں کہ وہ اسے ریپڈ رسپا نس سیل میں تبدیل کیا جا ئے ۔ نگرا ن صو با ئی وزیر اطلا عا ت نے ایک مر تبہ پھر تندہی ،لگن اور ایمانداری وفا دا ر ی سے محکمہ کو فعال بنا نے اور عوام کیلئے مفید بنا نے پر زور دیا ۔سیکریٹری اطلا عا ت سندھ قا ضی شاہد پر ویز نے بھی تما م افسرا ن پر زور دیا کہ نگرا ن حکومت کے دور میں گڈ گو ر ننس ،شفا فیت اور میر ٹ کو یقینی بنا نے کیلئے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطا بق اپنے فرا ئض منصبی انجا م دیں تا کہ حکومتی تشہیر کا صحیح معنو ں میں نتیجہ مل سکے اور محکمہ مزید فعا لیت اور مستعد بن کر اپنا کر دا ر ادا کر سکے اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی اور غفلت کسی بھی صو ر ت میں بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ۔

انہو ں نے زور دیا کہ نگرا ن حکومت کے دورمیں محکمہ اطلا عا ت اپنے فرا ئض اور صلاحیتیں الیکشن کمیشن آف پا کستا ن اور دیگر ادا رو ں کو مدد فرا ہم کر یں جو منصفا نہ اور آزادنہ انتخا با ت منعقد کر نے کے ذمہ دار ہیں ۔