امریکا کے ساتھ مذاکرات کا مطلب وقت ضائع کرنا ہے بشار الاسد

منگل 26 جون 2018 18:54

دمشق ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) شام کے صدر بشار اسد نے روسی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی صدر سے مذاکرات کا مطلب وقت برباد کرنا ہے کیونکہ ٹرمپ پریشر گروپ کے یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شام کے صدر بشار اسد نے روس کے این ٹی وی چینل سیگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو 1974 میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں ملا ہے اس لئے کہ امریکی صدور مختلف لابیوں، بڑے ذرائع ابلاغ، مالی اداروں، آئل کمپنیوں اور ہتھیاروں کی فیکٹریوں کے مالکان کے دباؤ میں رہتے ہیں۔

شام کے صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی ملک یا فریق کے ساتھ مذاکرات کامیاب ثابت ہو سکتے ہیں مگر امریکا کا مسئلہ یہ ہے کہ جب تک اس کی خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی اس کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے اسی بنا پر خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی کے بغیر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا مطلب وقت ضائع کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :