چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بیرونی امور کے حوالے سے اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد

منگل 26 جون 2018 18:54

بیجنگ ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا بیرونی امور کے حوالے سے اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ خارجہ نظریات پر عمل پیرا ہوا جائے، چینی قوم کی عظیم نشاة ثانیہ کے نصب العین اور بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کو بیرونی امور کا اصل مقصد قرار دیا جائے، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے، ملک کے اقتدار اعلی ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کیا جائے ، عالمی انتظامی نظام کی بہتری اور اصلاحات کے عمل میں مثبت طور پر شریک ہو ا جائے ،اور دنیا بھر میں شراکت داری کے جامع نظام کے قیام کے لیے کوشش کی جائے۔

اس کے علاوہ چینی صدر نے اپنے خطاب میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور عالمی شراکت داری سمیت دیگر امور کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :