پنیالہ کی حدود سے اغواء ہونے والے نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرالیاگیا

منگل 26 جون 2018 20:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پولیس نے علاقہ پنیالہ کی حدود سے چند روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔تھانہ شہید نواب کی حدودمیں 22جون کوجان محمدیوسف سکنہ غلام آباد عمر17سال اپنے چار دوستوںکے ساتھ اپنی موٹرکارمیں رحمانی خیل سے سودالے کر واپس جارہاتھا کہ غائبہ نزدغلام آباد شام کے وقت موٹرسائیکل پردومسلح ملزمان نے موٹرکارکوروک کرجان محمد یوسف کوگاڑی سے اتارکراسلحہ کی نوک پر اغواکرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

واقہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شہید نواب کوفوری طورپراطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچے اورمدعی کشمیر خان کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ نادرخان ، عیسب خان کے خلاف 365ppcکے تحت درج کیا۔ ڈی آئی جی ڈیرہ اورڈی پی او ڈیرہ وڈی ایس پی صدرکی خصوصی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیاگیا۔36گھنٹے کی انتھک محنت سے ملزمان کے خلاف کاروائی کے بعد ملزمان کے گرد گھیراتنگ کرکے معتبرین علاقہ کے بھرپورتعاون سے مغوی جان محمد یوسف کوبخیریت ملزمان کے چنگل سے بازیاب کرایاگیاتاہم ملزمان گرفتارنہیں ہوئے لیکن ان کے گردبھی پولیس نے گھیراتنگ کیاہواہے اوروہ بھی جلد گرفتارہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :