نگران صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر چوہدری فیصل مشتاق کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ

نگراں حکومت ادارے اور اس کے رہائشیوںکی فلاح و بہبود کیلئے پالیسی کے مطابق ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فیصل مشتاق

منگل 26 جون 2018 20:23

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر فیصل مشتاق نے سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں قائم کردہ تمام اداروں جن میں گہوارہ، چمن، عافیت، دارلسکون اور دارلفلاح شامل ہیں کا دورہ کیا، نگراں وزیر کے سوشل ویلفیئر کمپلیکس پہنچنے پر ان سنٹرز میں کام کرنے والے سٹاف اور وہاں کے رہائشیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے، صوبائی وزیرفیصل مشتاق نے ادارے میں رہائش پذیر بچوں ، بوڑھوں اور معذور افراد سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر چوہدری فیصل مشتاق نے کہا کہ انہیںسوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کرکے اور یہاں پر سٹاف اور ادارے کے رہائشیوں سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے، انہوں نے سوشل ویلفیئرکی جانب سے معاشرے کے نادار اور پسماندہ طبقات کیلئے دی جانے والی گراں قدر خدمات کو بے حد سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے بچوں، بوڑھوں، خواتین اور معذور افراد کو دی جانیوالی سروسز قابل ستائش ہیں، فیصل مشتاق نے کہا کہ اگرچہ نگراں حکومت محدود مدت کیلئے ہے پر اس مختصر عرصے کے دوران اس ادارے کے رہائشیوں کیلئے جو بن پڑا کریں گے، انہوں نے ادارے میں مقیم معذور افراد خصوصا نابینا افراد کیلئے ماہر ڈاکٹرز سے خدمات حاصل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی، نگران صوبائی وزیر چوہدری فیصل مشتاق نے سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے تحت قائم اداروں کے دورے کے موقع پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا اور بچوںمیں تحائف بھی تقسیم کئے،دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئرساجد ظفر، ڈائریکٹر لاہور فیض نعیم وڑائچ، پرنسپل سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حافظ محمد اکرم اور دیگر افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :