نوانی برادران کے کاغذات نامزدگی مستردہونے پر مخالفین کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

منگل 26 جون 2018 20:46

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) نوانی برادران کے الیکشن ٹربیونل لاہور سے کاغذات نامزدگی مستردہونے پرنجیب اللہ لورزکے کارکنان ڈھول کی تھاپ پربھنگڑا ڈالتے ہوئے سڑک پرنکل آئے مٹھائی تقسیم کی، غلام علی انصاری کی قیادت میں ریلی کی شکل شہرکا چکرلگایادرجنوں کارکنان خوشی کا اظہارکرتے ہوئے نعرہ بازی کرتے رہے اس موقع پرغلام علی انصاری نے کہا کہ نوانی برادران تاحیات نا اہل ہیں جو الیکشن نہیں لڑسکتے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے 25جولائی سے پہلے ہی مخالفین میدان سے بھاگ گئے ہیں نجیب اللہ خان نیازی کے ورکرز ان عوام دشمن رہنمائوں کا زندگی بھرمحاسبہ کرتے رہیں گے جعلی ڈگریاں استعمال کرنیوالے ڈگڈگی بجانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے یہ زندگی بھرالیکشن کی دوڑ سے باہررہیں گے تحصیل دریاخان کے عوام نے جس طرح نجیب اللہ خان نیازی گروپ کو ہمیشہ اپنا اعتماد محبت دی اس پرنہ صرف فخر کرتے ہیں بلکہ اپنے سرکا تاج سمجھتے ہیں

متعلقہ عنوان :