آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم میں کامیابی کیلئے ساشل میڈیا ونگ قائم کر لئے

منگل 26 جون 2018 20:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جہاں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ہائیر کرنا شروع کردیا ہے وہاں پر امیدواروں نے سوشل میڈیا ونگز بھی قائم کردیئے ہیں جنہیں قیمتی موبائلز‘ لوڈ کروانے کیساتھ ساتھ انہیں اعزازیہ بھی دیا جارہا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر اپنی مہم کو احسن طریقہ سے عوام تک پہنچانے میں مدد ملے اس سلسلہ میں امیدواروں کی اکثریت سوشل میڈیا کا استعمال کرنیوالے لوگوں کو ہائیر کرنے کیلئے متحرک نظر آرہی ہے ان میں سے اکثر امیدوار ایسے لوگوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے انہیں منہ مانگے دام دینے سے بھی گریز نہیں کررہی جن کی پوسٹ پر کمنٹس آنے کیساتھ ساتھ لوگ اعتماد بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :