نگران وزیر صحت پنجاب پروفیسر جواد ساجد خاں کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

منگل 26 جون 2018 20:59

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر جواد ساجد خاں نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ، اس موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر عامر زمان خاں، پروفیسر قاصی سعید، ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر اصغر نقی اور پروفیسر عائشہ شوکت سمیت سینئر پروفیسر موجود تھے، دورہ کے موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے وزیر صحت کو کے ای ایم یو کی تاریخی اہمیت ، انتظامی امور، حالیہ کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، ڈائریکٹر سرجیکل ٹاور میو اسپتال پروفیسر ابرار اشرف علی نے وزیر صحت کو سرجیکل ٹاور میں جاری صحت کی سہولیات اور مریضوں کے جدید علاج و معالجہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی تاریخی اہمیت کی حامل یونیورسٹی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ 20سال تک اس تاریخی طبی ادارہ میں تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ نئے تعینات ہونے والے مستقل وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اپنے خدمات کے ذریعے اس تاریخی طبی یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شمعار کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :