شانگلہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او رسول شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 26 جون 2018 21:44

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) شانگلہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او رسول شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،شانگلہ ایک پُر امن ضلع ہیں اور اس کے عوام میں پولیس کے ساتھ تعاون کا بھر پور شعور ہے ،میڈیا کے تعاون کے بغیر معاشرے میں جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ،میڈیا معاشرے کی عکاس ہے ،صحافی اپنا قلم کے زریعے مثبت تنقیدبرائے اصلاح کریں ،اپنی ناکامیاں کسی کو نظر نہیں آتی تاہم میڈیا کے زریعے ناکامیوں کی نشاندہی ایک اچھی بات ہے ، ہمارے لئے خوشی کی بات ہوگی کہ میڈیا کے زریعے جرائم اور ناکامیوں کی نشاندہی کی جا ئے ۔

شا نگلہ میں عوام پولیس کے شانہ بشانہ جرائم کا تدارک کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، آج کل کے معاشرے میں میڈیا کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسی ہیں اس لئے میڈیا کے نمائندے بھی عوام کے ساتھ ساتھ پولیس کا خوب مدد کرینگے اور اسی مدد کے سلسلے میں ضلع میں نئے انے والے نسل جرائم سے پاک ہو کر ایک مہذب شہری ہونے کا زندہ ثبوت ثابت ہونگے -ان خیالات کا اظہار تعینات ہونے والے ڈی پی او رسول شاہ نے اپنے دفتر میں شانگلہ پریس کلب کے صدر فضل سبحان اور شانگلہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر آفتاب حسین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ضلع شانگلہ ایک پُر امن ضلع ہے یہاں پر جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ عوام بھی جرائم کی روک تھام میں مقامی پولیس کا بھر پور مدد کرتے ہیں۔ مزید بتایا کہ میڈیا جرائم کی نشاندہی اسانی سے کر سکتا ہیں مجھے قوی امید ہے کہ میڈیا کے نمائندے اسی سلسلے میں پولیس کا شانہ بشانہ ہو کر ضلع شانگلہ سے جرائیم کا جڑ اکھاڑ کر اسی ضلع کوکے پی کے میں نمایاں نام دیں گے۔

میڈیا کے نمائندوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رسول شاہ خان نے مذید کہا کہ شانگلہ کے عوام انتہائی غیور ہیں ۔ خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم سیاسی دباؤ سے مکمل ازاد ہیں ۔ عوام کے ساتھ نرم مزاجی اور انتہائی اخلاق سے پیش ہونگے کیونکہ پولیس اور عوام ایک گاڑی کے دو پیئے ہیں ۔ اس لئے پولیس عوام کو مدد دینگے اور عوام پولیس کو ہر مشکل کی گھڑی میں مدد کرینگے۔ ۔

متعلقہ عنوان :