سرگودھا ،تھانوں میں پولیس ملازمین کو بنیادی سہولتیں فراہم نہ ہونے‘ 24-24 گھنٹے ڈیوٹی دینے‘ آرام نہ کرنے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے

حکومت پنجاب نے پولیس ملازمین کے مختلف اقسام کے ٹیسٹ کروانے اور انہیں طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کردی ہیں

منگل 26 جون 2018 21:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سرگودھا حکومت نے پولیس ملازمین کی اکثریت کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات پر ان کے مختلف اقسام کے ٹیسٹ کروانے اور انہیں طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کردی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق تھانوں میں پولیس ملازمین کو بنیادی سہولتیں فراہم نہ ہونے‘ 24-24 گھنٹے ڈیوٹی دینے‘ آرام نہ کرنے اور طبی سہولتیں میسر نہ آنے پر پولیس ملازمین کی اکثریت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی ہے جس پر حکومت نے تمام ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ پولیس ملازمین کے مکمل ٹیسٹ کروا کر انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ پولیس ملازمین احسن طریقہ سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :